پیدل نہ چلنا اورغیرمتواز ن غذا بیماریوں میں اضافہ کاباعث ہے،طبی ماہرین

September 12, 2018
 

لاہور( جنرل رپورٹر )پیدل نہ چلنا ،غیر متوازن غذا اور زیادہ آرام طلبی بیماریوں میں اضافے کا باعث ہے ، ۔ ان خیالات کا اظہار فزیو تھراپی کے عالمی دن کے موقع پر امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے فیزیکل تھراپی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ واک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی ٹی اے کی صوبائی صدر ڈاکٹر ام البنین ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین ،ڈاکٹر حافظ اعجاز ،ڈاکٹر کاظم حسین اور ڈاکٹر ساجد علی نے بھی اظہار خیال کیا ۔


مکمل خبر پڑھیں