اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، آئی جی سندھ

September 12, 2018
 

سندھ پولیس کے نئے آئی جی کلیم امام کا کہنا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ کلیم امام عہدہ کا چارج لینے کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھر پور طریقے سے محنت کریں گے، جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کو اچھا کرنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں آئی جی سندھ بغیر پروٹوکول کے گھر روانہ ہوگئے۔


مکمل خبر پڑھیں