’’اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں‘‘

September 12, 2018
 

امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رجسٹریشن کروائیں اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک ہوں۔

علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، 14اکتوبر کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن ضروری ہے۔

سفیر ِپاکستان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروالیں، تمام اوورسیز پاکستانی اپنی رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شامل ہوں۔


مکمل خبر پڑھیں