ادلیب پر منڈلاتے خطرات

September 12, 2018
 

شام میں سات برسوں سے جاری خوف ناک خانہ جنگی ،دہشت گردی اور بیرونی مسلحمداخلت نے دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ تباہی مچائی اور سب سےزیادہ جانی و مالی نقصانات سامنے آئے۔مگر تاحال یہ مسئلہ اپنی جگہ برقرار ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں شام کے مغربی شمالی شہر ادلیب کے مسئلے پر(جوحکومت مخالف فوج اور اس کی حامی شدت پسند تنظیموںکی آخری بڑی پناہ گاہ ہے)پر تہران میں روس کے صدر پوٹن، ترکی کے صدر طیب اردوان اور ایران کے صدرحسن روحانی نےملاقات کی۔اس اجلاس میں اد لیب (جہاںتیس لاکھ سے زاید شہری محصور ہیں)کی صورت حال پر غور کیا گیا۔کہا جاتا ہے کہ شام روس اور ایران اس شہر پر حملے کی تیاری کررہے ہیں۔یہ بھی بتایاجاتاہے کہ مذکورہ اجلاس سے چند گھنٹے قبل روس کے بم بار طیاروں نے وہا ں بم باری کی،اوردوسری خبر یہ ہے کہ وہاںمیزائل مارے گئے۔

ترکی کے لیے ادلیب کا مسئلہ بہت تشویش ناک ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ادلیب ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ تیس لاکھ سے زاید شہری یہاںمحصور ہیں۔اس کےعلاوہ ترکی کے حمایت یافتہ جنگ جو دھڑےبھی یہا ں موجود ہیں۔اگر ادلیب پر حملہ ہوتا ہےتو لازما لاکھوں شہری ترکی کی سرحد پر جمع ہوںگے۔یاد رہے کہ بیس لاکھ سے زاید پناہ گزین ترکی کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی سے موجود ہیں جس سےترکی کو گوناگوںمسائل کا سامنا ہے۔

ایران کا مسئلہ واضح ہے،کیوں کہ اس تمام خانہ جنگی اور بغاوت میں ایران نے شام کے صدر بشارالاسد کا ساتھ دیا ، ان کی حکومت کی حمایت کی اور اپنے جنگ جووں کی مدد سے صدر اسد کی حکومت کو بہت اہم سہارا فراہم کیا۔ روس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ شام میںبعث پارٹی کے آخری حمایت یافتہ رہنما اور روس کے حامی صدر بشارالاسدکی حکومت کو ہر صورت میں قائم رکھنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ روس کا بحیرہ روم میںآخری بحری اڈہ شام میں ہے۔ اس حوالے سے روس، شام میںصدر اسد کی بھرپور حمایت کرتا رہاہے اور آج بھی کررہا ہے۔ یہاںروس نے اپنے جدید لڑاکا بم بار طیارے، میزائل اور میزائل ڈیفنس سسٹم بھی استعمال کیا جس سے داعش کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔اب روس کے علاوہ امریکا اور برطانیہ نے بھی ہوائی حملے کم کردیے ہیں۔یہ شہر اب باغی فوجیوں اور القائدہ کی حمایت یافتہ تنظیم، حیات التحریر للشام سمیت ترکی کے حمایت یافتہ دھڑوں اور دیگر چھوٹی لڑاکا تنظیموں کا آخری ٹھکانہ بن چکا ہے۔ ایسے میںایران اور روس فوری طور پر ادلیب پر حملے کرکے باغیوںکا خاتمہ کرناچاہتے ہیں،لیکن ترکی حملے کا مخالف ہے۔اقوام متحدہ کے مبصرین بھی حملے کی شدت سے مخالفت کررہے ہیں۔ان کا استدلال یہ ہے کہ اگر حملہ ہوا تو وہ لاکھوں محصورین جو پہلے ہی مختلف مسائل اور بھوک کا شکار ہیں،بہت زیادہ متاثر ہوںگے اور یہ ایک بڑا انسانی المیہ ثابت ہوگا۔دوسری جانب شام میںامر یکا کے ایلچی نے خبردارکیا ہے کہ شامی حکومت باغیوںکے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنا چاہتی ہے۔ امریکی مبصر جم جینر کا بھی دعویٰہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں شام کے شہر دوما میںکیمیائی حملے کی وجہ سے تیس افراد ہلاک اور بہت سے بچے شدید متاثر ہوئے تھےجس کے جواب میںامریکا،برطانیہ اور فرانس کے لڑاکا طیاروں نےشام پر حملےکیےتھے۔ مگر شامی حکومت اور روس کیمیائی حملوں کے الزامات مسترد کرتے رہے ہیں۔

ان حالات میں صدر ٹرمپ نےاپنے ایک ٹوئٹمیں کہا ہے کہ اگر روس اور ایران ادلیب پر حملے کرتے ہیں تو یہ بڑا انسانی المیہ ہوگا جس کے ذمےداریہ دونوںممالک ہو ںگے۔مگر روس کا دعویٰہے کہ ادلیب اس وقت باغیوں کا بہت بڑا گڑھ بن چکا ہے جہاںباغی فوجیوںکےعلاوہ القائدہ، شدت پسند دھڑے اور تیس ہزار جنگ جو، جنہیں القائدہ کی حمایت حاصل ہے،جمع ہوچکے ہیں۔روس کے صدر پوٹن کا اصرارہے کہ باغیوںکا خاتمہ ضروری ہے جو سات سال سے ہر بار سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیںڈالتے رہے ہیں،اس لیے انہیںمزید برداشت نہیںکیا جاسکتا۔ مزید برآں ادلیب شام کا ایک اہم شہر ہے،کیوں کہ تمام اہم اوربڑی شاہ راہیں یہاں سے گزرتی ہیں جوالیپو، لطاکیہ، ہامس اور دمشق کو ملاتی ہیں۔

شام میںسرگرم غیرملکی قوتوںمیںسے ترکی زیادہ تشویش میںمبتلاہے۔ اول یہ کہ اس کے حامی ادلیب میں موجود ہیں، دوم یہ کہ لاکھوں افراد حملہ ہونے کی صورت میں ترکی کی طرف رخکریں گے،سوم یہ کہ شامی کُرد موجودہ صورت حال میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں جس کا اثرترکی میںموجود کُرد گروہوں پر بھی پڑسکتا ہے ۔ واضحرہے کہ کُردوں کی بڑی تعداد ترکی کے سرحدی علاقوں میںموجود ہے اور ترکی کی ہر حکومت انہیںقابو میں رکھنے کے لیے کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کرتی۔اس کے علاوہ بشار الاسد کی حکومت کا استحکام ترکی کے لیے زیادہ مفید ثابت نہیںہوسکتا۔اس کے باوجود ترکی شام میں امن اور استحکام کا خواہاںہے تاکہ علاقائی کشیدگی ختم ہوسکے جو اس خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں ترکی کے وزیر خارجہ نے روس اور ایران کی ادلیب کے حوالے سےپالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں آستانہ میں ہونے والی امن کانفرنس میں جو نکات طے ہوئے تھے ان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ترکی کا اصولی موقف یہ ہے(جسے سب نے تسلیم کیاتھا)کہ باغی دھڑ و ںکے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا رکھا جائےاور ا نہیں غیرمسلح کرکے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔وہ چاہتا ہے کہ اب جب ادلیب میںتمام شامی باغی جمع ہیں تو ان سے بات چیت کر کے ہتھیار لے لیے جائیںاورانہیںمحفو ظ کوریڈ ور فراہم کردیا جائے تاکہ ہزاروںجانوںکا نقصان نہ ہو اور ایک بڑا المیہ رونما ہونے سے روکا جاسکے۔مگر روس اور ایران کا موقف ہے کہ اس طرح کی قیام امن کی کوششیں ماضی میںبھی ہوتی رہی ہیں، لیکن وہ لاحاصل رہیں، اس لیے اس موقعے پر باغیوںکو چھوڑدینا مزید نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔

شام میںموجودکُرد گروہوں میںسے بیش تر نے شامی حکومت کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ان گروہوںکا کہنا ہے کہ شامی کُرد اس تمام جنگ و جدل میںکوئی واضحپالیسی وضع نہیں کرسکے، تاہم آئندہ شامی جمہوری حکومت کےساتھ تعاون کرنے پر راضی ہیں۔بتایا جاتاہے کہ بیش ترلڑاکا کُرد ادلیب میں شامی حکومت کے فوجیوںکاساتھ دے رہے ہیں۔دوسری جانب شامی کُرد رہنما الدار خلیلی نے کہاہے کہ ہم شامی حکومت کے سامنے کچھ مطالبات رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہمیںیہاںکچھ رعایات مل سکیں، ہم جمہوریت کا ساتھ دیںگے اور پرامن شام کی حمایت کریں گے۔ کُرد رہنما کا خیال ہے کہ شام کے بحران کا حل جمہوری حکومت کے قیام میںمضمر ہے۔ مگر فرانسیسی خبررساںادارے اے ایف پی کے مطابق بعض کُرددھڑے ادلیب میں شامی فوجیوںکے خلاف لڑرہے ہیں اور باغیوں کی حمایت کررہےہیں۔بتایا جاتا ہے کہ جولائی میں کُردرہنمائوںاور شامی حکومت کے درمیان آئندہ تعاون کے مسئلےپرکام یاب مذاکرات ہو چکے ہیں ۔ اس حوالے سے شامی حکومت نے حال ہی میں باغی کُردگروہوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ کسی علاقے پر قبضہ کریں گے تو ان کے خلاف طاقت استعمال کی جائے گی۔

ادہر امریکا،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگرانہیں ادلیب میں کسی فوجی کارروائی کی اطلاع ملی تو شام پر بہ راہ راست حملہ کردیا جائے گا۔ اس دھمکی کے جواب میں اقوام متحدہ میںشامی سفیر نے ایک بیان میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے، مگر مغربی طاقتیں شام کو سیاسی بلیک میلنگ سے جھکانا چاہتی ہیں، مگر شام جدوجہد جاری رکھے گا اور دہشت گردوںکے خلاف آخری دم تک جنگ جاری رہے گی۔

تناو والے اس ماحول میںبرطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شامی حکومت پر الزام عاید کیاہےکہ وہ روس کےساتھ مل کرادلیب میں بم باری کررہی ہے۔ سفارت کاروں اور مبصرین کا اصرار ہے کہ شام، روس، ترکی اور ایران اس مسئلے کا حل تلاش کریں اور فوجی کارروائیوںسے گریز کیا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں