’مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں‘

September 12, 2018

مسلم لیگ نون کی ترجمان سابق وزیر اطلات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں۔

نون لیگ کی ترجمان سابق وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے جاری بیانات محترمہ مریم نواز نے نہیں دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا، جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان مسلم لیگ نون کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔