پیوٹن نے چینی صدر کو پین کیک بنانے کا چیلنج دیدیا

September 12, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس میں جاری مشرقی اقتصادی فورم کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے صدر ژی جن پنگ کو انوکھا چیلنج دے ڈالا۔

روسی شہر Vladivostokمیں اجلاس کے بعد دونوں رہنما مقامی ایونٹ میں پہنچے تو روسی صدر نے چینی ہم منصب کو پین کیک تیار کرنے کا چیلنج دے ڈالا۔

چینی صدر نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنے لیے خود پین کیک تیا رکیا جبکہ اس دوران پیوٹن نے بھی دوسرے چولہے پر اپنے لیے پین کیک بنایا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے بنائے ہوئے پین کیک دیگر لوازمات کے ساتھ انجوائے کیے۔


مکمل خبر پڑھیں