سعید غنی نے پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل برآمد کرلی

September 12, 2018
 

وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی کے مختلف پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں پر بجلی غائب تھی اور کچرے کے انبار لگےہوئے تھے، کچھ پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر کی کمی کا بھی سامنارہا۔

وزیربلدیات کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن پہنچے تو انہیں شراب کی خالی بوتل بھی ملی، استفسارپر افسران نے سعید غنی کو بتایا کہ کہ بوتل کسی نے باہرسے پھینکی ہوگی۔

وزیربلدیات سعید غنی نے صبح سویرے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں دورہ کرکے ملازمین کی حاضری چیک کی،غیرحاضر افسران پر سعید غنی نے برہمی کااظہار کیااور کہا کہ اس طرح کام کیسے چلے گا؟

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کے دورے کے بعد سعید غنی شیریں جناح پمپنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں مرکزی دروازے پر کچرے کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔

وزیر کی آمد پر کئی دنوں سے پڑا کچرا بھی صاف ہونے لگا، سعید غنی نے پمپپنگ اسٹیشن پر تیکنیکی عملے سے تفصیلات بھی حاصل کیں اور جنریٹر کی فوری تنصیب کیلئے ایم ڈی کو احکامات دیئے۔

وزیر بلدیات نے کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی،استفسارپر افسران نے سعید غنی کو بتایا کہ کہ بوتل کسی نے باہرسے پھینکی ہوگی۔

آخرمیں وزیر بلدیات سعید غنی نے رنچھوڑلین میں قائم بھوت بنگلے جیسے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کے 4پروجیکٹ پر جتنا پیسہ لگ رہا ہے، وہ اس کی بہتری کیلئے ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم پر زور دیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں