راہ چلتے موبائل استعمال کرنا چینی کو مہنگا پڑ گیا

September 12, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال تو ویسے ہی نقصان دہ ہے لیکن پیدل چلتے موبائل کا استعمال اس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یقین نہ آئے تو اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جو سڑک پر چہل قدمی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے میں ایسا مگن ہوا کہ آگے پیچھے دیکھنا ہی بھول گیا۔

موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف شخص ریورس ہوتے ٹرک سے جا ٹکرا یا اور زمین پر گرگیا۔خوش قسمتی سے یہ زیادہ زخمی تو نہ ہوا البتہ چوٹ کھا کر سبق ضرور مل گیا۔


مکمل خبر پڑھیں