جماعت الدعوۃ فلاحی کام جاری رکھے، سپریم کورٹ

September 12, 2018
 

سپریم کورٹ نےجماعت الدعوۃ اور اس کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپریل میں عبوری حکم میں تنظیم کو تاحکم ثانی فلاحی کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی جس کے خلاف وزرات داخلہ نے اپیل کی تھی۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی ہائی کورٹ میں پارٹی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوسہ وفاق کی جانب سے پیش ہوئے۔


مکمل خبر پڑھیں