دنیا کے بلند ترین مقام پر موجود ریسٹورنٹ گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل

September 12, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا کے بلند ترین پہاڑ ی سلسلے پر مہم جوئی کرنے والے جہاں سخت موسم سے نبرد آزما ہوتے ہیں وہیں کھانا بھی فروزن اور اسٹورڈ کھانے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اب ہمالیہ کی پہاڑوں پر چڑھائی کرنیوالوں کے لئےخوشخبری ہے کہ وہ گرما گرم اور تازہ کھانا بھی کھا سکتے ہیں ۔

نیپال میں موجود Imja Tse ماؤنٹ کے بیس کیمپ پرماہر شیف نے ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں مہم جوئی کیلئے آنیوالے افراد گرما گرم مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اٹھارہ ہزار3سو23فٹ بلندی پر قائم اس ریسٹورنٹ میں جہاں مہم جوئی کرنیوالوں کو من پسند گرما گرم کھانا آرڈر کرتے ہی دیا جائے گا وہیں اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو گیا ہے ۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورنٹ کو حال ہی میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیاگیاہے۔


مکمل خبر پڑھیں