عراق میں پرتشدد واقعات، ایران نواز ملیشیا ملوث ہوئی تو ذمہ دار تہران ہو گا، امریکا

September 13, 2018

واشنگٹن (جنگ نیوز) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ عراق میں ہوئے حالیہ پُرتشدد واقعات میں امریکی تنصیبات یا کسی امریکی شہری کو نقصان پہنچانے میں اگر ایران نواز ملیشیا ملوث ہوئی تو اُس کی ذمہ داری ایران پر عائد کی جائے گی۔