چیچہ وطنی،کالا جادو کروانے کا شبہ ، بھتیجے نے چچا ، چچی کو قتل کردیا

September 13, 2018

چیچہ وطنی(نمائندہ جنگ) کالا جادو کروانے کے شبہ پر بھتیجے نے چچا اور چچی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گاؤں 163/ایل نو کے رہائشی جعفر کو شک تھا کہ اس کی چچی روبینہ اور چچا ڈاکٹر نذیر اس پر مبینہ طور پرکالا جادو اور تعویز کرواتے ہیں جس کی وجہ سے اس نے گزشتہ رات اس نے گھر میں گھس کر چچا چچی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔