پولینڈ کے سائیکل سوار کا کارنامہ

September 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو سائیکل کو سادہ سواری قرار دیا جاتا ہے تاہم سائیکل چلاتے ہوئے حیرت انگیز کرتب دکھانا اور عالمی ریکارڈقائم کر دینا بچوں کا کھیل نہیں ۔

پولینڈ کے اس ماؤنٹین بائیکر کو ہی دیکھ لیں جس نے سائیکل کو ہوا میں اچھالتے ہوئے ایسا گھمایا کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کر دیا۔

اس نوجوان نے بلند فضا میں چھلانگ لگاتے سائیکل کا ہینڈل تھام کر پوری سائیکل کو ایک یا دو نہیں بلکہ تین بار لگاتار گھما کر کامیابی سے زمین تک پہنچ گیا۔

اس شاندار اسٹنٹ کے دوران نہ تو نوجوان کا توازن بگڑا نہ ہی اس نے اپنا اسٹنٹ بگڑنے دیا بلکہ عالمی ریکارد قائم کر کے دیکھنے والوں کو حیرت میں بھی ڈال دیا۔