پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ،راناثنااللہ

February 17, 2016

لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں صرف چند لوگ شام گئے تھے ، پاکستان میںداعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ۔

لاہور میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہپنجاب میں قانون نافذ کرنےوالےادارےبہترین انداز میں کام کررہے ہیں،کچے کے علاقوں میں بھییہ ادارے کارروائی کریں گے ۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ داعش کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق حکومت کے سامنے شواہد نہیں آئے۔یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں۔پاکستان سے صرف چند لوگ شام گئے ہیںجبکہ کئی افراد کو پیشگی کارروائی کرکےشام جانے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوںنے مزید کہا کہ نیب سے کہہ دیاہے وہ محض بیلنس کرنے کے لئے کارروائیاں نہ کرے، اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔