ایشیائی ٹریڈ میں خام تیل کے عالمی نرخ میں کمی

September 18, 2018

سنگا پور (اے پی پی) ایشیائی ٹریڈ میں خام تیل کے عالمی نرخ پیر کو کم رہے جس کی امریکا اور چین میں نئی تجارتی کشیدگی پید اہونے کے خطرات کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی 16 سینٹ (0.2 فیصد )کم ہو کر 77.93 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی20 سینٹ (0.3 فیصد)کم ہو کر68.79 ڈالر فی بیرل طے پائی۔