اوئسٹرز آلودگی کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، تحقیق

September 18, 2018

آرکیشون، فرانس (اے ایف پی) فرانسیسی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اوئسٹرز(کستورا مچھلی) آلودگی کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔اوئسٹر ایک ایسا آبی جانور ہے جو سخت چونے اور دیگر کیمیائی مادوں سے بنے اپنے اس سخت خول کے اندر رہتا ہے جسے سیپ بھی کہتے ہیں، اس مچھلی کا جیلی کی طرح کا لعاب دار گوشت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق کوئلہ کی کان میں گانے والی چڑیا کی طرح اوئسٹرز ساحل سے دور آئل پلیٹ فورمز کے قریب ہائیڈروکاربنز کی مقدار کا ہر منٹ میں کھوج لگاسکتے ہیںکیونکہ ہر اوئسٹر مسلسل درجنوں گیلن پانی ہر روز فلٹر کرتا ہے ۔