ٹنڈو جان محمد: ملزم گرفتار،شراب برآمد

September 19, 2018

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری تعلقہ کےتھانہ ٹنڈو جان محمد کے اے ایس آئی سکھجی مل نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حب علی ولد فیض محمد کوگرفتار کر کے اسکے قبضے سے بیس لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔