ضمنی انتخاب کیلئے مصطفی کمال نے 2 نام دے دیئے

September 19, 2018

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے این اے 247 اور پی ایس 111 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروںکے نام سامنے لے آئے۔

پاکستان ہائوس میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے این اے 247 کے لیے ڈاکٹر ارشد وہرہ اور پی ایس 111 کے لیے ڈاکٹر یاسر صدیقی کے ناموں کا اعلان کیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اگر کسی کو شہریت دینی ہے تو پہلا حق محصورین بنگلہ دیش والوںکا ہےجبکہ اورنگی ٹاؤن میں رہنے والوں کو شناختی کارڈجاری نہیں ہورہے انہیں شناختی کارڈ جاری کیئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں ناظم تھا تو 2007 کا ماسٹر پلان میں نے قومی بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر بنایا تھا اور پیپلز پارٹی نے ماسٹر پلان کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ضمن کردیاتھا ۔

مصطفی کمال نے بتایا کہ کراچی میں 70لاکھ لوگ کم گنے گئے، وزیر اعظم مردم شماری دوبارہ کروائیں ، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا کوئی بھی پیکیج کارآمد نہیں ہوسکتا۔