پاک فوج ہرقیمت پرسی پیک کی حفاظت کرے گی، جنرل باجوہ

September 19, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے پاکستان کی بطوراسٹریٹجک پارٹنر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ چین کے دوران چین کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت صورتحال ، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پاک فوج کا کردار اہم ہے،پاکستان ہمارا آہنی بھائی ہے، امن کے حصول کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان ہرآزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے۔

چین کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ چین پاکستان سے اسٹرٹیجک تعاون جاری رکھے گا، ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک منصوبے کے مخالف کامیاب نہیں ہوں گے۔

آرمی چیف نے چینی صدر کو یقین دلایا کہ سی پیک منصوبوں کو بھی مکمل سیکورٹی یقینی بنائے گی۔