طالب علم سے اجتماعی زیادتی

September 20, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دسویں جماعت کے طالب علم سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ چونترہ کو پروین اختر نے بتایا کہ اس کا بیٹا (الف)نماز عصر کے بعد مسجد سے نکلا تو حسنین علی ولد محمد فیاض ملا اسے کھیل کے بہانے گاؤں سے کچھ دور جوار کی فصل کے پاس لے گیا جہاں سے دو لڑکے عثمان ولد محمد جاوید اور عتیق احمد ولد ذوالفقار بھی فصل سے باہر نکل آئےاور زبردستی اس سے پہلےحسنین اسکے بعد عتیق اور عثمان نےزیادتی کی ۔