وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

September 20, 2018

سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست 24 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ بیرسٹردانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کرےگا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

عمران خان کی نااہلی کے لیے دانیال چوہدری نے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔