بھارتی فوج کی چپڑار سیکٹر کی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ ، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

September 23, 2018

سیالکوٹ (صباح نیوز) بھارتی سیکورٹی فورسزنے ورکنگ باونڈری کے چپڑار سیکٹر پر چناب رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا چناب رینجرز کے اہلکاروں نے منہ توڑ جواب دیا ،رات11بجے بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چناب رینجرز کی چناب رینجرز کی اسمبلی چیک پوسٹ پر4فائر کئے جس کے جواب میں چناب رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی اور بھارتی گنیں خاموش کرادیں۔