عدالتی ملازمین کا طبی معائنہ کرانے کاحکم

September 24, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نےصوبہ بھرکی سیشن وسول عدالتوں کے ملازمین کے طبی ٹیسٹ کرانے کاحکم دیاہے،اس سلسلے میں صوبہ بھرکےتمام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکو جاری مراسلےمیں ہدایت کی گئی ہےکہ سیشن وسول عدالتوں کے تمام ملازمین کے ہیپاٹائٹس ،ٹی بی،ایڈزکی بیماریوں کےعلاوہ جسمانی فٹنس سےمتعلقہ دیگر تمام ضروری ٹسٹ کرائے جائیں جس کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں سےرجوع کرکے مذکورہ ملازمین کے ٹسٹوں کےلئےخصوصی انتظامات کرائےجائیں۔