پارٹی منشور کے تحت ہی ضمنی انتخابات لڑیں گے ، عابد شیر علی

September 25, 2018

لاہور(خصوصی نمائندہ ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی منشور کے تحت ہی ضمنی انتخابات لڑیں گے ،عام انتخابات میں ڈاکہ ڈال کر سلیکشن ہوئی، 25جولائی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا جو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔