ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر عالمی اخراجات 100 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے، تحقیق

September 25, 2018

فرینکفرٹ (رائٹرز) ایک تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ا خراجات پچھلے سال 44 فیصد تک بڑھ کر امریکا اور برطانیہ میں 52 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے جبکہ اس طرح کی تدابیر پر عالمی اخراجات سو بلین ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ ثالثوں کے ذریعے آن لائن اشتہارات لگوانے کے مقابلے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا مارٹیک سوشل میڈیا، سرچ انجن آپٹی مائزیشن یا وائس ایکٹیویٹڈ اسسٹنٹس جیسے کہ ایمیزونز الیگزا کے ذریعے براہ راست صارفین کو برانڈز کی ترغیب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔