بھارت، شمالی ریاستوں میں بارش سے تباہی، 25افراد ہلاک

September 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ہماچل پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25افراد ہلاک ہو گئے۔

ہماچل پردیش، بھارتی پنجاب، ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہماچل پردیش میں سیکڑوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہیں۔

دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے، دریا کنارے بنے کئی گھر تیز بہاؤ میں بہہ گئے، پنجاب اور ہماچل پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، دونوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں اسکول بھی بند ہیں۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تیز بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث منالی میں سیاحوں کی بس بیاس دریا میں بننے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

خوش قسمتی سے سیاحوں کی بس جس وقت سیلابی ریلے میں پھنس کر بہہ گئی اس وقت اس میں کوئی نہیں تھا۔