بلاول بھٹو کا سہیل انور سیال کی تقریر پر ناراضی کا اظہار

September 28, 2018

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سہیل انور سیال کے سندھ اسمبلی میں غیر ذمہ دارانہ بیان پر نوٹس لے لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیان پر بلاول بھٹو نے سہیل انور سیال کی سخت سرزنش کی اور اسمبلی میں کئی گئی تقریر پر ناراضی کا اظہار کیا ۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی سہیل انور سیال کےغیرذمےدارانہ بیان کو نظراندازنہیں کر سکتی ۔

سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز ہرزہ سرائی کی اور انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کی ۔

میڈیا کے دبائو پر آج سابق صوبائی وزیر نے اپنے گزشتہ بیان کی تردید کے ساتھ ہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھی کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم رکن کی جانب سے انہیں ہندوؤں کا غلام کہا گیا۔