موجودہ حکومت پچھلی حکومت سے بھی زیادہ قرضے لے گی، محمد زبیر

October 11, 2018

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پچھلی حکومت سے بھی زیادہ قرضے لے گی، اُن کے پاس مسائل کا حل سوچنے والی ٹیم ہی نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زیبر نے جیو نیو ز کے پروگرام ’کپیٹل ٹاک‘ میںگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی سیاست کی گئی اُس کا مقصد ن لیگ کو ناکام کرنا اور حکومت میں آنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت میں آ تو گئے ہیں لیکن وہیں پھنس گئے ہیں جہاں انھوں نے ہمیں پھنسایا تھا۔