اسلام آباد: اے ٹی ایم فراڈ سے لوٹنے والا گروہ گرفتار

October 12, 2018

اسلام آباد میں اےٹی ایم کے ذریعے فراڈ کر کے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات کے خاتمے کے لیے ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کےمطابق گروہ میں غیرملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق رومانیہ سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم کارڈڑ اور کریڈیٹ کارڈز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ، کیمرے اور ایک ہزار سے زائد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فراڈ کرکے شہریوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں ، یہ ملزمان فراڈ کے ذریعے لوٹ مار کی کارروئی کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔