سمندرپار پاکستانی ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا

October 14, 2018

ملک کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سمندرپار پاکستانی ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے بھی زیادہ رہا ۔

سات ہزارتین سوچونسٹھ رجسٹرڈ اوورسیزووٹروں میں سے چھ ہزاردوسوتینتیس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

پانچ ہزارایک سوسترہ اوورسیز ووٹروں نے قومی اسمبلی اورایک ہزارایک سوسولہ ووٹروں نے صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

اوورسیز ووٹنگ کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ مسلسل سائبرحملوں کی زد میں رہی ۔ دس ہزارسے زائد بارہیک کرنے کی کوشش کی گئی ۔