ایشین بریڈ مین ظہیر عباس دل کے عارضے میں مبتلا

October 15, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، دل کے عارضہ میں مبتلا ظہیر عباس کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، گزشتہ دنوں انجیو گرافی کے بعد ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے ، کامیاب آپریشن کے بعد انہیں آج سہہ پہر اسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ظہیر عباس نے بتایا کہ انہیں گالف کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ اسپتال گئے۔

ظہیر عباس نے پرستاروں سے مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔