مانچسٹر (نمائندہ جنگ) روزنامہ جنگ لندن کے مانچسٹر میں بیورو چیف صحافی علامہ عظیم جی کے ماموں بیرسٹر سید شبیر احمد ایڈووکیٹ کا امریکہ میں انتقال ہوگیا، مرحوم کراچی میں سینئر وکیل تھے کچھ عرصہ سے وہ امریکہ میں اپنے صاحبزادے کے پاس منتقل ہوگئے تھے، مرحوم عالم دین بھی تھے اور ان کے بڑی تعداد میں معتقدین تھے، مرحوم کی تدفین کراچی میں کی گئی، مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔