جناح سندھ یونیورسٹی، پروفیسر غلام قریشی شعبہ بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین مقرر

October 16, 2018

کراچی(اسٹف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل اور اناٹومی کے پروفیسر ڈاکٹر غلام سرورقریشی کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بیسک میڈیکل سائنسز کے شعبے کا ڈین مقرر کردیا گیا ۔ان کی تقرری کی مدت تین سال ہوگی ۔پروفیسر غلام سرور قریشی گذشتہ چوبیس برس سے طب کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔