فرانس میں صدی کا بدترین سیلاب، 13 افراد ہلاک

October 16, 2018

فرانس میں صدی کے بدترین سیلاب سے کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے، سیلاب سے کئی مکانات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فرانس کی قومی ایمرجنسی سروس کے مطابق 7 ماہ کی بارش ایک رات میں برس جانے سے صورتحال خراب ہوئی، سب سے زیادہ متاثر ٹریبس اور ایگزٹ فرانس ہوئے، جہاں کئی نشیبی علاقے زیرآب آنے سے مکانات کو نقصان پہنچا، درخت اور پول زمین سے اکھڑگئے، سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔

متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔