ابوظہبی ٹیسٹ ،سرفراز کی جگہ رضوان کی وکٹ کیپنگ

October 19, 2018

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے سر پر گزشتہ روز گیند لگ گئی تھی، وہ جمعے کو ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کے لیے جائیں گے، اس کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا علم ہو سکے گا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، یاد رہے محمد رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔