شہبازشریف کی بے گناہی کا کیس مضبوط ہے،وکلاء

October 19, 2018

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے وکلاء نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی بے گناہی کا کیس مضبوط ہے،ہمیں انصاف کی امید ہے۔

شہبازشریف کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے اپوزیشن لیڈر سے نیب کے لاہور آفس میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وکلاء نے کہا کہ ملاقات نیب افسران کی موجودگی میں کرائی گئی ۔قانون کے مطابق ملزم کی وکیل سے ملاقات تنہائی میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کےد وران شہبازشریف بہت مطمئن تھے، قانون کے مطابق یہ ملاقات تنہائی میں ہونی چاہیے ، قانون کے مطابق نیب حکام کیمرے کی آنکھ سے صورتحال مانیٹر کر سکتے ہیں ، سن نہیں سکتے ۔