اپوزیشن کو حکومتی نااہلی کیخلاف متحدہونا ہوگا،فضل الرحمٰن

October 19, 2018

جمعیت علماء اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہناہےکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کوحکومتی نااہلی کےخلاف متحد ہوناہوگا۔

قلات میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کوترقی سےروکنا اورسی پیک کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت نےعوام پرمہنگائی کاطوفان مسلط کردیاہے جبکہ منی بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کےانبار لگادیے گئےہیں ۔