خاتون ڈرائیورکی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش

October 20, 2018

اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار خاتون ڈرائیور نے ڈپلومیٹک انکلیومیں داخل ہونے کی کوشش کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے قانونی کارروائی کےلئے تھانہ سیکریٹریٹ میں دی گئی درخواست میں کہا کہ خاتون نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

درخواست میں یہ بھی کہا کہ خاتون ڈرائیور نے بیریئر پرگاڑی ٹکرانے اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ بھی کی،خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔