شاہد آفریدی کی شادی کی اٹھارویں سالگرہ

October 21, 2018

پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی آج اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی اور صاحبزادیوں کے ساتھ شادی کی سالگرہ کا کک کاٹتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔


بوم بوم نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’میں شادی کی اٹھارویں سالگرہ ایک خاص خاتون کے ساتھ منا رہا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی اہلیہ نادیہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی 18 سال قبل ان کی کزن نادیہ سے ہوئی تھی،جن سے 4 بیٹیاں ہیں ۔