پاکستان کو بتادیا جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، پومپیو

October 24, 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ ملاقات میں واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، پاکستانی قیادت سے چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا، تمام فریق مصالحت چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا ہے اسے پورا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی صحافی کے قتل سے متعلق کانگریس سے مشاورت کریں گے، جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ اور پابندیاں لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق حقائق کا پتا چلائیں گے، تحقیقات کے سلسلے میں دیگر ممالک سے مل کر کام کریں گے۔