میڈیکل کا جو پیپرآوٹ ہوا وہ پرانا ہے

October 28, 2018

سربراہ سندھ این ٹی ایس نے آج ہونے والے پرچے کے آؤٹ ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپر آوٹ ہوا وہ پراناہے۔

سربراہ سندھ این ٹی ایس سیدمسعودحسین رضوی نے کہا ہے کہ پرچےآوٹ ہونےکی خبریں ایک ہفتے سےچل رہی ہیں،پرچےپردرج تاریخ کوچھوڑدیں،پرانے پیپرمارکیٹ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرطارق رفیع کا کہنا ہے کہ پیپربنانااورامتحان گاہ تک پہنچانا این ٹی ایس کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کچھ دیر قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میڈیکل کالجز کے آج ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات دادو، حیدرآباد، لاڑکانہ میں فروخت ہوتا رہا اور ایف آئی اے نے پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں چند افراد کو گرفتار کیا ہے۔علاوہ ازیں پیپر واٹس ایپ کے ذریعے سب جگہ منتقل بھی ہوا۔