جنوبی کوریا میں 6ہزار افراد کا کھانا بنانے کا مظاہرہ

November 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا بھر میں روائتی کھانوں کے شوقین ہر ملک میں موجود ہیں ، ایسے ہی دیوانوں کا اجتماع جنوبی کوریا میں بھی ہوا جہاں لال اور سبز مرچوں سے تیار ہونیوالی مزیدار روائتی ڈش تیار کرنے والے شہر کے بیچ و بیچ جمع ہوئے ۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونیوالے اس انوکھے پانچویں سالانہ ایونٹ میں 6ہزار سے زاید افراد شریک ہوئے جنہوں نے 165ٹن روائتی ڈش کمچی تیار کی جو سبز اور لال مرچوں سے تیار کی جاتی ہے ۔

اس ڈش کی تیاری کے دوران پوری فضا دلکش مہک سے مہکنے لگی اور لوگوں کی بڑی تعداد اس ڈش کے مزے اُڑانے فیسٹیول میں موجود تھی ۔