لاہور قلندرز کا برینڈن میک کولم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

November 03, 2018

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کےلئے لاہور قلندرز نے اپنے ریگولر کپتان برینڈن میک کولم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور قلندرز کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ اسی ماہ ہونے والے ڈرافٹ میں کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے چوتھے سیزن کے لئے برینڈن میک کولم کو ریلیز کر دیا ہے وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے پلیئر نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے عمر اکمل اور سنیل نرائن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ٹریڈ کرلیا ، سنیل نرائن اور عمر اکمل کے بدلے قلندرز نے حسان خان اور راحت علی کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔