برطانیہ میں سالانہ کارٹ ریس کا انعقاد

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی قصبے Aylesbury میں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی سالانہ کارٹ ریس کا انعقاد کیا گیا،جس میں بچوں اوربڑوں سب ہی نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔

اس منفرد ریس میں شریک درجنوں کارٹس کو مختلف دلچسپ روپ اور انداز میں تبدیل کرکے چلایا گیا، ریس میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیورز بھی عجیب و غریب کاسٹیومزمیں ملبوس تھے۔

کئی گا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث ڈھلوان اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو بھی ہوئیں جس کا تماشائیوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

400میٹر کا مقرر کردہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرنے والے ڈرائیور کو فاتح قرار دیا گیا۔