یاسر شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

November 04, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر یاسر شاہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور مرحومہ کی نماز جنازہ خیبر پختونخوا میں ان کے آبائی علاقے میں آج دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ کا تعلق صوبہ خیبر پختوانخوا کے ضلع صوابی سے ہے اور وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈکا مستقل حصہ ہیں ۔