کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا خوش آئند ہے، سرفراز

November 05, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےکہا کہ کھلاڑیوں کا فارم میں ہونا اور پرفارم کرنا خوش آئند ہے۔

نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے کپتان کی نامزدگی کرکٹ بورڈ کا کام ہے، میرا کام صرف اچھی کارکردگی دکھانا ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث یہ بات گردش کر رہی تھی کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا تاہم پی سی بی کا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے ۔