نئی کتاب: گلزارِ مصطفیٰ

November 11, 2018

تالیف:گل بخشالوی

صفحات125 :، قیمت: دُعائے خیر

ناشر: قلم قافلہ پاکستان، کاشانۂ علم و ادب، بخشالوی اسٹریٹ، جی ٹی روڈ، کھاریاں

نعتوں کا یہ مجموعہ، دو سو سے زائد نعتوں پر مشتمل ہے۔ نعتوں کے انتخاب میںکن اُمور کو مدِّنظر رکھا گیا ہے، یہ واضح نہیں، البتہ زیادہ تر نعتیں کہنے والے شعراء پاکستان کے چھوٹے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ بھارت کے مختلف شہروںسے۔ نعتیہ کلام سے دِل چسپی رکھنے والے قاری کو ایک ہی کتاب میں اتنی زیادہ نعتوں کا مل جانا کسی بڑے تحفے سے کم نہیں، جب کہ کتاب کی کوئی قیمت بھی مقرر نہیںکی گئی ہے۔ کتاب پکّی جلد کے ساتھ، خُوب صُورت سرورق اور مناسب طباعت کے ساتھ شایع ہوئی ہے۔