طالبان کا حملہ،افغان اسپیشل فورسز کے دس کمانڈوز اور پندرہ شہری ہلاک

November 11, 2018

افغان صوبےغزنی میں طالبان کے حملے میں افغان اسپیشل فورسز کے دس کمانڈوز اور پندرہ شہری مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے گذشتہ رات ضلع جاگھوری میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملے میں افغان اسپیشل فورسز کے چھ کمانڈوز اور گیارہ شہری زخمی بھی ہوئے، حملے کے بعد غزنی میں افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، افغان حکام کے مطابق فضائی حملوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔