رائیونڈ تبلیغی اجتماع پراضافی عملہ تعینات اضافی ونڈوزبھی کھول دی گئیں

November 12, 2018

لاہور(جنرل رپورٹر)یکم نومبر سے 15 نومبر تک جاری رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر اضافی عملہ تعینات کر دیا۔ سٹیشن پر 9 بکنگ کلرک، 5 ٹکٹ کلیکٹر، 6 خاکروب اور ایک لگج پورٹر کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ تبلیغی اجتماع پر مسافروں کے اضافی رش کے پیش نظر 3 ٹکٹ ونڈو رائیونڈ تا لاہور جبکہ ملتان، راولپنڈی-پشاور، کراچی اور اولڈ ایج مسافروں کیلئے ایک ایک اضافی ٹکٹ ونڈو بھی کھول دی گئی۔