اومنی شوگر ملز کیس، 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور

November 12, 2018

بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی گروپ کی جانب سے بینکوں سے قرض سے متعلق کیس میں شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

کراچی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے علی کمال مجید، مصطفیٰ ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوز کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے شوگر ملزکے ڈائریکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرتے ہوئے 16 کیسز میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔

اومنی گروپ کی شوگر ملز کے خلاف اب تک 25 کرمنل کمپلینٹس دائر کی جاچکی ہیں، ملزمان میں کھوسکی، نیو دادو، انصاری، باوانی، نوڈیرو، چیمبر شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹرز بھی ملزمان نامزد ہیں۔

لار اور ٹنڈو اللہ یار شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹوز، ڈائریکٹرز بھی ملزمان میں شامل ہیں۔